مراد سعید کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی


پشاور (قدرت روزنامہ) پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹا دی . عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ درخواست گزار نے ٹکٹ واپس کر دیا ہے .


1 ہفتے قبل پشاور ہائی کورٹ نے مراد سعید کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر رٹ پر فیصلہ جاری کیا تھا . فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا تھا .
عدالت کے لارجر بینچ نے قرار دیا تھا کہ اس وقت الیکشن ٹریبونل غیر فعال ہے اس لیے اس رٹ پر مزید سماعت جاری نہیں رکھی جا سکتی .

. .

متعلقہ خبریں