اسرائیلی جارحیت کی مذمت پر بیلا حدید کو بڑے نقصان کا سامنا


لندن(قدرت روزنامہ) امریکی ماڈل بیلا حدید کو مظلوم فسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بولنے پر بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے . غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نامور برطانوی برانڈ ’شارٹ ٹلبری‘ نے فلسطین نژاد امریکی ماڈل سے اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے .


فرانس کے ایک فیشن برانڈ نے بھی بیلا حدید سے معاہدہ ختم کرکے ایک اسرائیلی ماڈل کو ساتھ شامل کیا تھا . فیشن برانڈ نے امریکی ماڈل سے معاہدہ ختم کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بیلا حدید کی اسرائیلی مذمت کے تناظر میں کیا گیا ہے .
واضح رہے کہ بیلا حدید اور جیجی حدید اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشانیہ بمباری پر متعدد مرتبہ آواز بلند کرچکی ہیں اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے ان کو دھمکیاں بھی دی گئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں