عاطف اسلم کا مداحوں کو ماہِ رمضان کا تحفہ، نیا روح پرور کلام ریلیز


پاکستان(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ماہِ رمضان کی آمد پر اپنا نیا روح پرور کلام’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ ریلیز کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کو تحفہ دے دیا۔
’تاجدارِ حرم‘، ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام‘ اور ’وہی خدا ہے‘ کے بعد اب عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر دلوں کو چُھو لینے والی اپنی آواز میں نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ جاری کردیا ہے۔
عاطف اسلم کی سحر انگیز آواز میں بنائے گئے اس کلام میں بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر دکھائے گئے ہیں جبکہ اس کلام کی ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ہے جس پر اب تک لاکھوں ویوز آچکے ہیں۔
کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ کے ہدایتکار جامی ہیں جبکہ اس کلام کے لیے موسیقی کو احسن پرویز نے ترتیب دیا ہے، عاطف اسلم کی جادوئی آواز میں تیار کیے گئے کلام کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم نے گانے ’عادت‘ کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا، جل پری کے عنوان سے ان کی پہلی البم نے انہیں صف اول کے گلوکاروں میں لا کھڑا کیا۔
ان کے مشہور گانوں میں تیرے بن، تیرے لئے، دل نہ جانے کیوں، تیرا ہونے لگا ہوں، تُو جانے نہ، دل دیاں گلاں شامل ہیں۔
عاطف اسلم نے گانوں کے بعد چند حمد اور کلام بھی پڑھے، گلوکار کے مطابق وہ اپنی دلی خوشی اور سکون کے لیے کلام پڑھتے ہیں۔

Recent Posts

مغربی طرز کا لباس پہنے اداکارہ سونیا حسین کی بولڈ ویڈیو وائرل، مداح برس پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ) اور اب ماڈل و اداکارہ سونیا حسین جدید طرز کا لباس پہننے پر…

1 hour ago

پڑوسی ملک میں تپتی ریت پر پاپڑ فرائی، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) جھلسا دینے والی اس گرمی میں بھارت سے ایک ایسی ویڈیو سامنے…

1 hour ago

رواں سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ جانیے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کا بجٹ کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین…

2 hours ago

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ، لیکن اس کے لیے رقم کہاں سے آئے گی؟ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تاپی (ترکمانستان،…

2 hours ago

عوام کیلئے خوشخبری،پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں روٹی کی قیمت مزید…

2 hours ago

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مراد سعید کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی…

2 hours ago