ایل پی جی کے وافر ذخیرے کے باوجود قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، اوگرا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایل پی جی کے ذخیرہ اندوزی کے خلاف آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) حرکت میں آگئی۔
ترجمان اوگرا نے بیان میں کہا ہے کہ ایل پی جی مالیکیولز کا ملک میں وافر ذخیرہ موجود ہونے کے باوجود ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی بنیادی وجہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی ہے۔
عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ چند بددیانت عناصر مصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین تک ایل پی جی کی رسائی مشکل بنا رہے جسکے نتیجے میں زائد قیمت وصول کی جا رہی۔ اوگرا نے مصنوعی قلت کے حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی آگاہ کر دیا ۔
عمران غزنوی نے کہا کہ مقامی حکومتیں، صارفین تک مقررہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں پہلے ہی ملک میں مناسب اسٹاک کی موجودگی اور مقرر ہ قیمتوں کے اطلاق کے لئے فیلڈ میں مصروف عمل ہیں۔