بلوچستان حکومت کے مختلف محکمے کیسکو کے 37 ارب 8 کروڑ روپے کے نادہندہ، نوٹس جاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کیسکو نے صوبائی محکموں اور اداروں کے ذمے واجب الادا رقم کی لسٹ جاری کردی۔ کیسکو حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت کے محکموں کے ذمے تقریباً 37 ارب 8 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ گورنر ہاﺅس کے ذمے 77 لاکھ روپے، وزیراعلیٰ کے دفاتر کے ذمے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے، صوبائی اسمبلی کے ذمے 38 لاکھ روپے، محکمہ پولیس پر ایک ارب ایک کروڑ روپے واجب الادا، محکمہ تعلیم پر 8 ارب، ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر پر ایک ارب کی رقم واجب الادا، محکمہ پی ایچ ای پر 17 ارب اور محکمہ صحت پر 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔ محکمہ جیل کے ذمے 13 کروڑ، واسا کے ذمے 46 کروڑ واجب الادا ہیں۔ تمام محکموں کو بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کردیے گئے ۔بقایا جات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کی بجلی منقطع کردی جائے گی۔