حال ہی میں منیب بٹ نے ندا یاسر کے رمضان شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کم عمری میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی . انہوں نے کہا کہ کچھ فیملیز اکثر مالی پریشانیوں کی وجہ سے شادی میں تاخیر کرتے ہیں، تاہم ان کا خیال ہے کہ شادی کی وجہ سے ہی کامیابی کے راستے کھلتے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ اکثر ہم اپنے معاشرے میں دیکھتے ہیں کہ کچھ فیملیز کہتی ہیں کہ رشتے کے لیے بات پکی کرلی ہے لیکن نکاح نہیں کررہے ہیں کیونکہ لڑکا مالی طور پر مستحکم نہیں ہے . منیب بٹ نے کہا کہ نکاح ایک ایسی چیز ہے اور نیک عمل ہے اور مجھے اس پر پختہ یقین ہے کہ اگر آپ آج نکاح کریں گے تو اللہ آپ کے لیے کامیابی کے راستے کھولتے ہیں . انہوں نے کہا کہ ’میرا اس پر پختہ یقین ہے کہ ایسا ممکن نہیں کہ نکاح کے بعد آپ ناکامی کا سامنا کرنے لگیں یا مسلسل جدوجہد کرتے رہیں کیونکہ آپ نے کچھ غلط نہیں کیا، آپ نے نیک عمل کیا، اس لیے اللہ کی برکت لازمی نازل ہوگی اگر آپ مثبت سوچ رکھیں . ‘ اداکار نے کم عمری میں شادی کرنے کے اپنے ذاتی تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب اُس وقت کامیابی ملنا شروع ہوگئی تھی، تو مجھے اس وقت آئیڈیا ہوگیا تھا کہ ہم بھی انسان ہیں، شیطان آپ کو بہکاتا ہے . منیب بٹ نے کہا کہ جب اچھی تنخواہ اور شہرت ملنا شروع ہوتی ہے تو بہت زیادہ چانسز ہوتے ہیں کہ انسان بُرائی کا راستہ اختیار کرلے یا بھٹکنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، ہماری انڈسٹری میں ایسے لوگوں کی بہت سی مثالیں موجود ہیں جنہیں کم عمری میں ہی شہرت اور کامیابی ملی لیکن بھٹک گئے . ان کا کہنا تھا کہ ’اس لیے میں نے سوچا کہ میں بھی نکاح کرلوں اور نئی فیملی شروع کروں، کیونکہ اگر شیطان مجھے بہکائے بھی تو میرا دماغ اس طرف نہ جائیں . ‘ . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ جب کم عمری میں شہرت اور اچھی تنخواہ ملتی ہے تو انسان بھٹک جاتا ہے، شیطان کے بہکاوے میں نہ آنے کے لیے نکاح کرنے کا فیصلہ کیا .
ایمن خان اور منیب بٹ نے کم عمری میں ہی شادی کرلی تھی، ان کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی .
متعلقہ خبریں