اسلام آباد بار کونسل اور دونوں بار ایسوسی ایشنز کا ہنگامی اجلاس وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی کی زیر صدارت ہوا، جس میں صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد، صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راجا شکیل عباسی نے شرکت کی . اعلامیے کے مطابق اسلام آباد بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز قانون کی حکمرانی، آزاد، خود مختار عدلیہ پر یقین رکھتی ہے . اسلام آباد بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز ججز صاحبان کی دلیری اور بہادری کو سراہتی ہیں . اسلام آباد کی قانونی برادری کسی بھی ادارے کے دوسرے ادارے میں مداخلت کی بھرپور مزاحمت کرتی ہے . بار ایسوسی ایشنز کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز معاملے کی شفاف انکوائری کروائے جانے کا مطالبہ کرتی ہیں اور معاملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتی ہیں . اسلام آباد کے وکلا ہر غیر آئینی اقدام کو روکنے اور عدلیہ کی آزادی کے لیے ہراول دستہ ثابت ہوں گے . اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد کے وکلا ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو قانون و آئین کی بالادستی کے لیے ضروری ہوگا . عدلیہ کی آزادی کی خاطر وکلا نمائندہ کنونشن، ملک گیر وکلا کنونشن، ہڑتال، بھوک ہڑتال، تحریک بھی چلانی پڑی تو دریغ نہیں کیا جائے گا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہائی کورٹ ججز کے خط کے معاملے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے .
سپریم جوڈیشل کونسل کو عدالتی امور میں مداخلت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ہائی کورت بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا .
متعلقہ خبریں