عید قریب آتے ہی حب شہر اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے لگیں
حب(قدرت روزنامہ)حب شہر اور گردونواح میں عید قریب آتے ہی چوری، ڈکیتی، راہزنی کی آئے روز بڑھتے ہوئے وارداتوں پر حب شہری اور کاروباری حضرات میں تشویش کا اظہار اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ حب الہ آباد ٹاﺅن ڈاکوﺅں کا بلال نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش مزاحمت پر شہری کو گولی ماردی، زخمی حالت میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے منتقل کردیا گیا، سول ہسپتال حب ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حب شہر ساکران روڈ رند مارکیٹ نامعلوم مسلح افراد کی کامران نامی شخص پر فائرنگ سے زخمی ہوگیا ہے جسے ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا فائرنگ کی اصل وجوہات تا حال سامنے نہ آسکی جبکہ تسرا ڈکیتی کی واردات حب ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج عدالت روڈ کے قریب نزدیک ایگری آٹوز کمپنی کے سامنے نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے شہری سے اسلحہ کی زور پر موٹرسائیکل اور موبائل، نقدی رقم سیمیت دن دھاڑے سرے عام مسلح ڈاکوﺅں چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے حب کے شہریوں کا کہنا ہیکہ حب شہر اور گردونواح میں عید قریب آتے ہی چوری، ڈکیتی، ریزنی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے حب شہر میں نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں جہاں چاہیں شہریوں سے اسلحہ کی زور پر بھرے بازار میں آئے روز نقدی رقم و قیمتی اشیاءاسلحہ کی زور پر سرے عام دن دھاڑے بغیر کسی ڈر و خوف کے چھینا معمول بن چکا ہے ڈاکوﺅں ڈکیتی کی واردات کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب جاتے ہیں جبکہ حب شہریوں اور کاروباری حضرات میں شہر میں آئے روز بڑھتے ہوئے چوری، ڈکیتی کی وارداتوں پر بے حد تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔