اتنی بدتمیزی اور بے ہودگی۔۔ نعت پڑھتے ہوئے ڈانس کیوں کررہے ہیں؟ احسن خان اور یشفین اجمل کی ویڈیو پر صارفین غصے میں بھڑک اٹھے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)“دین کا مذاق بنا لیا ہے۔ کیا بے ہودگی ہے“
“یہ مسلمان ہیں جنھیں دیکھ کر شرمائیں یہود“
“اللہ ہدایت دے“
یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو احسن خان اور یشفین اجمل کے نعت پڑھنے کے انداز پر شدید غم و غصے کا شکار ہوگئے ہیں۔ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نعت خواں یشفین اجمل نعت “تو کجا من کجا“ جھوم جھوم کر پڑھ رہی ہیں جو نعتیہ کلام کو احتراماً پڑھنے کے بالکل متضاد ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ میزبان احسن خان اور رابعہ انعم بھی یشفین کا بھرپور انداز میں ساتھ دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ٹی وی پروگرامز کی ریٹنگ کے لئے میزبانوں کو احساس نہیں ہوتا کہ وہ کس نہج پر پہنچ چکے ہیں لیکن کم سے کم رمضان کا احترام کریں اور مذہبی تقدس کا پاس رکھیں تا کہ دیکھنے والوں کو مایوسی نہ ہو۔