چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک ایف سی اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی


چمن کلی حاجی حبیب کے قریب دو ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا ساتھی زخمی ہوا، واقع کا اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوع پر پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق علاقہ گیرے میں لے کر زخمی اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کردیا۔ لیویز فورس نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کیا اور اس واقع کی مزید تفتیش لیویز فورس کررہی ہیں ، یاد رہے پچھلے ماہ پاک افغان بارڈر کے نزدیک حساس ادارے کے دو اہلکار بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔