بلوچستان

اپوزیشن کا جلسہ افسر شاہی کے خلاف اعلان جنگ ہے، جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت قائم رہنے والی نہیں ‘ شیر افضل مروت


پشین ( قدرت نیوز ) پشین میں اپوزیشن اتحاد کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ جلسہ گاہ پر آنے والے راستوں پر جگہ جگہ ناکے لگاکر سیاسی کارکنوں کو جلسے سے روکا گیا۔انھوں نے کہا کہ جلسہ افسر شاہی کے خلاف اعلان جنگ ہے، جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت قائم رہنے والی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قائدین کو قید کرنے والے ہمارے روح پر قابض نہیں ہوسکتے، عوام کے سیلاب کے آگے پل نہیں باندھے جاتے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو حقیقی آزادی کی سوچ دی، پاکستان میں آئین اور قانون کا گلہ گھونٹا گیا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں احتجاج کے لیے دلیر لوگ درکار ہیں، تاریخ دلیروں کو نہیں بھولتی، قوم کی آزادی چاہنے والے ہمارا ساتھ دیں، پی ٹی آئی لاہور میں تاریخی احتجاج کرے گی۔

متعلقہ خبریں