بلوچستان

مکران ڈویژن میں ڈیموں کی صورتحال، میرانی ڈیم کیچ میں پانی کی سطح بلند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)میرانی ڈیم کیچ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد سپل وے سے اضافی پانی کا اخراج جاری۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعدمکران ڈویژن میں ڈیموں کی صورتحال نارمل ہے تاہم میرانی ڈیم کیچ میں پانی کی سطح سپل وے سے اڈھائی فٹ بلند ہے۔محکمہ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد کیچ کے نواح میں واقع میرانی ڈیم کیچ میں پانی کی سطح246.65فٹ بلند ہونے کے بعد سپل وے سے اضافی پانی کا اخراج جاری ہے، سپل وے میں پانی کی سطح 244 فٹ ہے،،گوادر ضلع میں واقعہ شادی کور ڈیم میں پانی کی سطح57 فٹ ہے، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش82فٹ ہے آکاڑہ ڈیم میں پانی کی سطح55فٹ ہے جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش69فٹ ہے، سوڈڈیم میں پانی کی سطح30فٹ ہے،ڈیم میں پانی کی گنجائش35فٹ ہے۔

متعلقہ خبریں