حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں نے مداحوں کے دل موہ لئے۔
حال ہی میں حنا الطاف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
View this post on Instagram
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے میرون ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ کھلی زلفیں اور نازک ادائیں حنا کے حسن کو دو آتشہ کر رہی ہیں، کانوں میں بھاری جھمکے بھی اداکارہ کے حسن کو دوبالا کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔