ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی


ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی۔ انسٹاگرام پر جاری کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کے مختلف کلپس کو جوڑا گیا ہے جس میں وہ مختلف جگہ اچانک اپنا توازن کھو کر گر جاتی ہیں۔
کاجول نے اپنی ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیا کہ ان کلپس کو دیکھ کر انہیں احساس ہوا کہ وہ اس میں حیران کن طور پر بہت اچھی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)


انہوں نے لکھا کہ وہ ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع یہ ویڈیوز دوبارہ پوسٹ کررہی ہیں جن کو دیکھ کر لوگ بہت ہنسے تھے۔
واضح رہے کہ کاجول کو آخری مرتبہ ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں انہوں نے ایک وکیل کا کردار کیا۔