وکلاء پر تشدد سوچی سمجھی سازش ہے: سابق صدر لاہور ہائی کورٹ


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر چوہدری اشتیاق احمد خان کا کہنا ہے کہ وکلاء پر تشدد سوچی سمجھی سازش ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار چوہدری اشتیاق احمد خان نے کہا کہ ہم ان عدالتوں کو ماڈل ٹاؤن شفقٹ نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ وکلاء پر ایف آئی آر درج کروا رہے ہیں، مشرف ہو یا کوئی اور ڈکٹیٹر اسے گھر جانا پڑا۔
سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار چوہدری اشتیاق احمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور کے وکلاء متحد ہیں اس تقسیم کو برداشت نہیں کریں گے۔