پیاز درآمد پر پابندی ہٹا کر اضافی ڈیوٹی کا خاتمہ کیا جائے، بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیاز کی ایکسپورٹ پر اضافی ڈیوٹی ٹیکس اور ایکسپورٹ بندش سے بلوچستان کے زمیندار کروڑوں روپے کے قرضدار ہوکر نان شبینہ کے محتاج ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہا گریشہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر وہاب بلوچ۔جنرل سیکریٹری قدیر بلوچ اور سرپرست وڈیرہ سلام ساجدی نے اپنے بیان میں کیا نہوں نے کہا کہ بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کا بجلی کے ساتھ ساتھ۔پیاز کی فصل جوکہ اب تیار ہے اور ایکسپورٹ نہ ہونے کی وجہ کم ریٹ پر فروخت ہورہا ہے کے لیے بھی آواز اٹھانا چاہئے اور یہ ان کا بجلی کے ساتھ اہم مطالبہ ہونا چاہئے۔وگرنہ ہم بلوچستان کے وہ زمیندار جو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت سولر سسٹم لگا کر زمینداری کررہے ہیں مزکورہ زمیندار ایکشن کمیٹی پر سوال ا±ٹھا سکتے ہیں۔صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ ہونا چاہئے کہ بلوچستان کے پیاز پیدا کرنے والے علاقے خضدار،آواران،واش±ک ،خاران،سوراب ،قلات کا پیاز سیزن چل رہا ہے ایکسپورٹ کھولا جائے تاکہ زمیندارکواچھا ریٹ ملے اور وہ اپنے پاو¿ں پر کھڑا رہ سکے جسے کھاد ،بیج،پیسٹی سائیڈ مافیا کے ساتھ ساتھ گرانفروشی نے کمر توڑ کے رکھ دیا تھا۔