بجلی کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے نتیجے میں صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا .
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے .


یہ اضافہ سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس کا اطلاق جون، جولائی اور اگست 3 ماہ کے لیے ہوگا . نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا .

. .

متعلقہ خبریں