اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی گاڑی کم پٹرول میں زیادہ دیر تک چلے تو یہ آسان سی ترکیب آزمائیں اور زندگی کا لطف اٹھائیں

ریاض(قدرت روزنامہ) پیٹرول کےلئے نئے نرخوں پر عملدرآمد کے بعدصارفین کو پیٹرول کے استعمال میں ماہرین کی جانب سے کفایت شعاری کے اہم مشورے دیئے گئے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ
٭ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی
رفتار کی شرح کم کریں ٭ انجن کی گردش میں تخفیف پیدا کریں، انجن جتنا کم چلے گا پیٹرول اتنا کم خرچ ہوگا ٭ رفتا ر میں یکسانیت رکھیں، لمبے سفر پر رفتار کو کنٹرول کرنے والا سسٹم استعمال کریں ٭ ایک منٹ سے زیادہ کا انتظار کرنا ہوتو گاڑی بند کردیں ٭ ٹائر میں ہوا مثالی شکل میں بھروانے کا خیال رکھیں ٭ گاڑی سے” غیر ضروری سامان“ نکال لیں، گاڑی میں وزن زیادہ ہوگا تو پیٹرول زیادہ خرچ ہوگا ٭ شاہراہوں پر گاڑی کے شیشے بند رکھیں شیشے کھلے رکھنے کی صورت میں ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ خاص طور پر 80کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے زیادہ تیزگاڑی چل رہی ہو تو ایسی صورت میں شیشے کھلے رکھنے پر پیٹرول زیادہ خرچ ہوگا ٭ ہوا کے فلٹر تبدیل کرانے کا اہتمام کریں ، 20ہزار کلو میٹر پر ضرور تبدیل کرائیں ٭ 80کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کم پر ایئرکنڈیشن بند کردیا جائے۔ بہترہوگا کہ ایئرکنڈیشن ہلکا رکھا جائے ٭ گاڑیوں کے مالکان بواجی مقررہ وقت پر تبدیل کراتے رہیں اور صفائی کا بھی اہتمام کریں ٭ بریک کم سے کم استعمال کریں، ایکسلیٹر کوشدت سے دبانے سے گریز کریں، بریک شدت سے استعمال نہ کریں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

6 hours ago