پیاز اور لہسن کھانے کے بعد منہ سے آنے والی بو کیسے ختم کی جائے؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیاز اور لہسن کا استعمال صحت کے لئے بے حد فائدے مند ہوتا ہے لیکن یہ اپنی خوشبو اور تاثیر میں بہت تیز ہوتے ہیں اسی وجہ سے ان کا استعمال بہت اعتدال میں کیا جاتا ہے۔

کیونکہ جو افراد کھانے کے دوران پیاز اور لہسن کو کچا کھاتے ہیں ان کے منہ سے ان کی خوشبو دیر تک آتی رہتی ہے۔

جیسے ہر مشکل کا کوئی نا کوئی آسان راستہ ہوتا ہے اسی طرح اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہت سے راستے موجود ہیں۔

1۔ دودھ:


دودھ میں ایسی خاصیت ہے کہ اسے پینے کے بعد سانس میں موجود پیاز اور لہسن کی بو بہت حد تک کم ہوسکتی ہے۔

2۔ لیموں؛


لیموں میں موجود اسٹریک ایسڈ منہ میں بسی بو کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے،، ، ایک گلاس پانی میں لیموں کے رس کا ایک کھانے کا چمچ ملا کر 2 سے 3 مرتبہ اس کی کلیاں کریں۔

3۔ بیکنگ سوڈا:


نیم گرم پانی میں بیکنگ سوڈا کا ایک چمچ ملائیں اور اس میں تھوڑا نمک بھی شامل کرلیں، اس پانی سے تب تک کلی کریں جب تک منہ سے بو نہ چلی جائے۔

4۔ سیب کا جوس:


ایک گلاس سیب کا جوس پی لیں یا پھر ایک سیب کھا لیں، اس سے بھی سانس میں موجود بو فوری چلی جائے گی۔

5۔ چینی:


چینی بھی سانس سے بو بھگانے میں مددگار ہے، منہ میں کچھ دیر چینی رکھیں جس کے بعد چبا کر کھالیں۔