ندا یاسر اور یاسر نواز ان دنوں کہاں ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز 2 شاندار اور ملٹی ٹیلنٹڈ پاکستانی شخصیات ہیں،، ان کی خوبصورت جوڑی کو ان کے لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔
ندا یاسر ایک باصلاحیت ٹیلی ویژن میزبان اور اداکارہ ہیں جبکہ یاسر نواز ایک بہترین ہدایت کار اور عمدہ اداکار ہیں، دونوں نے رانگ نمبر، مہرالنسا، وی لو یو اور چکر جیسی فلموں کے ساتھ پروڈکشن میں بھی قدم رکھا ہے۔
ندا یاسر اور یاسر نواز کا خوبصورت جوڑے نے اس سال جوڑے نے حج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ دونوں اس وقت سعودی عرب میں موجود ہے، جہاں وہ 10 ذوالحجہ کو فریضہ حج ادا کریں گے۔
اب ندا یاسر اور یاسر نواز نے خانہ کعبہ سے تصاویر شیئر کی ہیں، وہ اس دن کے انتظار میں ہیں جب وہ حج ادا کریں گے جو ہر استطاعت رکھنے والے مسلمان پر فرض ہے۔

اس کے علاوہ ندا یاسر اور یاسر نواز نے مدینہ منورہ کے سفر کی چند تصاویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔