کوئٹہ میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بہن بھائی زخمی، ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حاجی غیبی روڈ پر واٹر ٹینکر نے بہن بھائی کو کچل کر زخمی کر دیا پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق جاحی غیبی روڈ کے علاقے مولا داد اسٹریٹ کے رہائشی عبدالباری کا بیٹا نعمان گزشتہ روز اپنی بہن حظیفہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اسکول جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار واٹر ٹینکر نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخموں کو ہسپتا ل پہنچایا جبکہ ڈرائیور جمشید کو گرفتار کر کے ٹینکر قبضے میں لے لیا ۔