پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 85 روپے کی سطح پر واپس لائی جائیں، گڈز ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کر دی

پشاور،لاہور(قدرت روزنامہ)آل گڈزٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے پہیہ جام ہڑتال کر دی، ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ 2018 میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 85 روپے تک تھی،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسی سطح پر واپس لائی جائیں،آل گڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری سکندر خان کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج کو آج تین دن ہوگئے ہیں لیکن حکومت نے تاحال رابطہ نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔ دوسری طرف آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے

عہدیداران چوہدری عاطف گجر، چوہدری گل شیر وڑائچ، چوہدری بشارت وڑائچ، ماجد زمان اعوان، چوہدری مزمل حسین، حاجی امتیاز، حاجی ظفر، چوہدری اعجاز گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مہنگا ئی عوام کیلئے کورونا سے زیادہ خطر نا ک ثا بت ہورہی ہے،پٹرول کے بعد بجلی کی قیمتو ں میں اضا فہ عوام کو خود کشیاں اور معا شی پہیہ جام کرنے کا سبب بنے گا،ٹا ئر مہنگے، پٹرول،ڈیزل مہنگا،ٹیکسو ں کی بھرمارکے باوجود موجودہ حکومت معیشت سمیت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ بجلی، گیس، پٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبار چل سکتا ہے نہ ہی غریب کا گھرچلانے کے قا بل رہاہے، تحریک انصا ف حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے اور آ ئے روز عوام پر مہنگائی بم بر سانے سے باز آ جائے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم آ ئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک بھر سے اوور لو ڈ نگ کے خا تمے کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں مگر بد قسمتی سے عدالتی فیصلے کے باجود ریا ستی ادارے اوور لوڈ نگ کے جن کو قابوکر نے میں ہر جگہ ناکام ہو چکے ہیں، ہم حکومت وقت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ قومی شاہراہوں کو بچانے کیلئے اوور لوڈنگ کے خا تمے کیلئے کرداردار کرے، اوور لو ڈ نگ قومی شاہراہو ں کو نقصان پہنچانے کے سا تھ حادثات کا سبب بن کرکئی گھرانوں کے چراغ گل کرچکی ہے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

5 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

5 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

5 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

6 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

7 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

7 hours ago