بلوچستان میں ترقی کا عمل سست روی کا شکار ہے تاہم مقامی حکومتوں کو با اختیار بنا کر وسائل فراہم کئے جائیں تو صوبے میں ترقی کا پہیہ چلے گا اور معاملات بہتر ہوں گے . انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ترقی فاؤنڈیشن و سابقہ نگران صوبائی وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید کی کاوشیں قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے لوکل باڈیز کو فنڈز کے اجراء اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کر رکھی ہے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مائنز اینڈ منرل اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اور معروف سماجی و قبائلی رہنماء میر بہروز ریگی نے کہا ہے کہ لوکل باڈیز کو فنڈز کا اجراء خوش آئند اقدام ہے، نچلی سطح پر اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم سے بلوچستان میں خوشحالی آئیگی . انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے نظام میں عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق ترقی کے عمل کا حصہ بن سکیں .
متعلقہ خبریں