پاؤں کی انگلیوں پر ایسے نشان کس خطرناک بیماری کی علامت ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر اوقات یہ دیکھا گیا ہے کہ جلد کی نازک مزاجی کے باعث ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں پر نشانات پڑ جاتے ہیں . لیکن یہ صورتحال کورونا کے مریضوں میں بھی دیکھی گئی ہے اور اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس مرض میں ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں سوج جاتی ہیں .

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے مرض کے دوران ہاتھوں اور پیروں پر سرخ اور سوجن کی شکار جلد کے ایسے حصے ہوتے ہیں جن میں خارش محسوس ہوتی ہے اور کئی بار یہ مسئلہ مہینوں تک برقرار رہتا ہے . تحقیق کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کسے متاثرہ شخص کا مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے جس کے دوران بہت زیادہ مقدار میں مخصوص اینٹی باڈیز بنتی ہیں، جو وائرس کے ساتھ مریض کے خلیات اور ٹشوز پر حملہ آور ہوجاتی ہیں . خیال رہے کہ اس تحقیق میں اس مسئلے کے شکار 50 مریضوں کے ساتھ اس وباء سے قبل اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنے والے 13 افراد کو شامل کیا گیا تھا . اس سے قبل ایسی صورتحال کے حوالے سے یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں کی رنگت تبدیل ہونا کورونا وباء کی علامات میں سے ایک ہے . . .

متعلقہ خبریں