بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پرمنتقلی، پروفارمہ کو حتمی شکل دیدی گئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری توانائی بلوچستان بشیر احمد بازئی کی زیر صدارت بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی سے متعلق زمیندار ایکشن کمیٹی اور کیسکو حکام کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی، کاظم خان اچکزئی، ملک حاجی محمد یعقوب شاہوانی، حاجی عزیز سرپرہ، سید صدیق اللہ آغا، حق نواز لانگو، کیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفقت، آپریشن ڈائریکٹر شوکت جوگیزئی ودیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں زرعی ٹیو ب ویلز کو شمسی توانائی پرمنتقلی کے حوالے سے پروفارمہ کو حتمی شکل دی گئی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پروفارمہ پر زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی چیئرمین ،جنرل سیکرٹری اور فیڈر نمائندہ تمام تر معلومات کی فراہمی کی تصدیق کیلئے دستخط کرے گا جس کے بعد کیسکو حکام کاﺅنٹر تصدیقی دستخط کرینگے ۔اجلاس میں دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔