چینی ماہرین سے ملکر گوادر پورٹ کی صلاحیت اور افادیت کو بڑھائیں گے، ظہور بلیدی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں چینی ماہرین سے ملاقات میں بلوچستان حکومت کی نمائندگی کی تاکہ بلوچستان اور پاکستان کے لوگوں کے لیے گوادر پورٹ کی پیداواری صلاحیت اور افادیت کو بڑھانے کے طریقے تلاش کیے جاسکیں۔ اجلاس میں جی او سی 44 ڈویژن، سیکرٹری پلاننگ کمیشن، سیکرٹری میری ٹائم افیئرز، اے سی ایس پی اینڈ ڈی، چیئرمین جی پی اے، ڈی جی جی ڈی اے، ایل ای اے اور ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔