ایک ایس ایچ او کی مار جیسے بیانات سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہوں گے، مولانا فضل الرحمن

لاہور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے 12 سال مخالفت رہی، دنوں میں معاملات درست نہیں ہوسکتے . مولانا فضل الرحمان لاہور میں سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے .

جے یو آئی سربراہ نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری شافع حسین سے ملاقات کی، ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی . انہوں نے کہا کہ حکومت 5 سال پورے کرے گی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، تحریک انصاف سے بات چیت چل رہی ہے . مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 12 سال ہماری مخالفت رہی، دنوں کے اندر معاملات درست نہیں ہوسکتے . علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے میرے پاس اس کی معلومات نہیں . ایک ایس ایچ او کی مار جیسے بیانات سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہوں گے . بلوچستان اور دیگر چھوٹے صوبوں میں وسائل کے مسائل کو دیکھنے کی ضرورت ہے، ہر صوبے کے وسائل پر مقامی لوگوں کا حق ہونا چاہیے . . .

متعلقہ خبریں