جیل کا کھانا کھانے سے انکار پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیا چیز کھانے پر مجبور ہیں؟ اندر سے خبر باہر آ گئی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے جیل میں کھانے پینے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق آریان خان نے جیل کا کھانا کھانے سے صاف انکار کردیا اور فی الحال وہ بسکٹس کھانے کے طور پر کھا رہے ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ آریان نے بسکٹس کے کچھ پیکٹس آرتھر روڈ جیل کی کینٹین سے خریدے ہیں اور وہ بظاہر غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں اسی لیے گزشتہ کچھ روز سے وہ کھانا ٹھیک سے نہیں کھا رہے۔
دوسری جانب آریان کے ہمراہ گرفتار ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور دیگر افراد نے بھی جیل کا کھانا کھانے سے انکار کردیا اور وہ کینٹین سے لے کر کھانا کھا رہے ہیں جس کیلئے پیسوں کی ادائیگی بھی وہ خود کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آریان خان کی جیل میں گزارے جانے والی زندگی سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ انہیں صبح 6 بجے اٹھا کر 7 بجے ناشتہ دیا جاتا ہے جب کہ دوپہر کا کھانا 11 بجے دیا جاتا ہے جس میں دال چاول شامل ہیں۔