فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران نازیبا الفاظ کا استعمال، پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کی رکنیت معطل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا کے تقریر کے دوران شور شرابا کرنے اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز کی رکنیت معطل کردی۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ فلک ناز کی رکنیت 2 روز کے لیے معطل کرتا ہوں۔
اس سے قبل سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہاکہ آپ لوگ فیض حمید کی گود میں بیٹھ کر آئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ آپ سب لوگ کمپرومائزڈ ہیں، اور فوج سے بات کرنا چاہتے ہیں، خیال کرتے تو وہ نہ ہوتا جو کل ہوا۔
فیصل واوڈا کی جانب سے سخت تنقید پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے احتجاج کیا اور اس دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر سینیٹر فلک ناز کی رکنیت معطل کردی گئی۔