پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں، فرضی ڈیوٹی لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیوں کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، جس میں فرضی ڈیوٹیاں لگا کر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے .
ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیوں کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سادہ لوح افراد کو ریلوے میں بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا گیا .

مذکورہ افراد سے لاہور ریلوے اسٹیشن،ڈیزل شیڈ اور دیگر مقامات پر فرضی ڈیوٹیاں بھی کرائی گئیں .
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کے بوگس لیٹر جاری کر کے لاکھوں روپے کی رقم بٹوری گئی . ریلوے پولیس لاہور نے ملزمان ارسلان، افتخار احمد، اسٹیشن ماسٹر، کلرک اور پلیٹ فارم انسپکٹر عثمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے .
اسکینڈل میں ملوث ملزمان لاکھوں روپے کی رقم لے کے رفو چکر ہو گئے ہیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیشن ماسٹر، کلرک لاہور ریلوے اسٹیشن افتخار احمد کے کمرے میں پیسوں کا لیں دین ہوتا رہا . ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں . ملزم ارسلان پرائیویٹ شہری ہے اور اسٹیشن ماسٹر کلرک افتخار احمد کا دوست ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ فرضی ڈیوٹیاں کرنے کے بعد تنخواہیں مانگنے پر فراڈ کا انکشاف ہوا . متاثرہ افراد کی جانب سے درخواست ملنے پر ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں