نوشکی ، گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو نوشکی آرسی ڈی شاہراہ سلطان پاس کے قریب تیزرفتار گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاویداحمد جاں بحق جبکہ تین افرادزخمی ہوگئے مقامی انتظامیہ نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔