بلو چستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنا نے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں، گورنربلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنربلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ بلو چستان میں امن و امان کی صورتحال کی صورتحال بہتر بنا نے کے لئے وفا قی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں، گزشتہ روز دہشتگردوں نے ریلوے اسٹیشن پر عام مسافروں کو نشانہ بنایا ریلوے اسٹیشن پر رونما ہونے والا واقعہ قابل مذمت ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو ٹراما سینٹر کوئٹہ کادورہ کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ گورنربلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں کئی افراد شہید ہو ئے جس پر دل رنجیدہ ہے ، دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہو نے والے 62 افراد کو ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں انہیں بہتر طبی امداد فراہم کی گئی جیسے ماضی کے واقعات میں ہسپتال میں سہو لیات نہ ہو نے کی وجہ سے مریض انتقال کر جا تے اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا سول ہسپتال کی جانب سے دھماکے کے زخمیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن پر عام مسافروں کو نشانہ بنایا ریلوے اسٹیشن پر رونما ہونے والا واقعہ قابل مذمت ہے۔ گورنر بلو چستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ حالات سب کے سامنے ہیںامن وامان کی صورتحال کو بہتر بنا نے کے لئے وفا قی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کر سکتی ہے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت اقدامات اٹھارہی انشاءاللہ جلد ہی امن وامان کی صورتحال پر قابو پا لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ ریلوے کو جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ ہمیں بتائے ہم انکی ڈیمانڈز وفاق سے پوری کروائیں گے ، امن وامان کی صورتحال پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے وفا قی اور صوبائی حکومتیں مل کر امن و امان کے مسئلے کو حل کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کو لیشن حکومت میں چوٹے موٹے مسائل ہو تے رہتے ہیں ۔