آپ سے بات کرنے پر محافظوں نے مجبور کیا‘ انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجبوری ہے اس لیے آپ سے بات کر رہی ہوں اور مجھے اس پر ہمارے ’محافظوں‘ نے مجبور کیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ رہنماؤں کے بانی پی ٹی آئی کے پیغام پہنچانے پر پارٹی میں اعتراض ہوتا ہے اس لیے وہ عمران خان کا مکمل مؤقف سامنے رکھ رہی ہیں . ’سب کو ڈی چوک پہنچنا ہے، بصورت دیگر کارروائی ہوگی‘ بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ سب کو (24 نومبر کو) ڈی چوک پہنچنا ہے اور احتجاج کے مقام تک پہنچنے کی سب کے پاس ویڈیوز ہونی چاہییں . انہوں نے مزید کہا کہ جو (رہنما) ان ہدایات پر عمل درآمد نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی . بشریٰ بی بی سیاست نہیں جہاد کر رہی ہیں، مشعال یوسفزئی پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سیاست نہیں بلکہ جہاد کر رہی ہیں اور ان کا ہر سیاسی عمل بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے عین مطابق ہے . مشعال یوسفزئی نے بتایا کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کی اور اجلاس سے ان کے علاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بھی خطاب کیا . انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پربشریٰ بی بی نے بھی پی ٹی آئی لیڈرشپ کو ہدایات پہنچائیں اور وہ سب کچھ عمران خان کی ہدایات پر کررہی ہیں . ان کا کہنا تھا کہ اہلیہ ہونے کے ناتے بشریٰ بی بی نے پارٹی سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بھی بات چیت کی . ان کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی نے کہا ہے کہ بانی کی ہدایت کے مطابق اس بار سخت احتجاج رکارڈ کیا جائے گا . مشعال یوسفزئی نے کہا کہ خاتون اول کی تمام باتیں سابق وزیراعظم عمران خان کا ہی مؤقف ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ مجھے سیاست کا شوق نہیں ہے بس اپنے شوہر کے لیے فکرمند ہوں .
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پشاور میں پارٹی اجلاس سے پردے کے پیچھے سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ میری سیاست میں انٹری سے متعلق پروپیگنڈا چل رہا ہے میں نے نہ پہلے سیاست کی ہے اور نہ اب کر رہی ہوں .
متعلقہ خبریں