فیصل آباد پولیس نے باراتیوں کی شکل میں احتجاج میں جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا


فیصل آباد(قدرت روزنامہ)فیصل آباد پولیس نے باراتیوں کی شکل میں احتجاج میں جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرگودھا روڑ پر بارات کی شکل میں جانے والے پی ٹی آئی کے 27 کارکن گرفتار کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکن پھولوں سے سجی 8 لینڈ کروزر میں سوار تھے، پولیس نے شناخت ہونے پر حراست میں لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 500 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا۔