قلات، کوئٹہ، اور زیارت میں خون جما دینے والی سردی، معمولات زندگی مفلوج، متعدد علاقوں میں گیس مکمل غائب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر اور گردونواح میں خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا سائبیریا سے آنے والے برفانی ہواں کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں شدید سردی کے باعث پارہ منفی7- تک گر گیا جبکہ زیارت میں -8تک گر گیا ہے جبکہ کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی پارہ منفی 4 تک گر گیا ہے اور جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث گیس مکمل طور پر غائب ہو گئی ہیگیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے تفصیلات کیمطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد و نوا میں یخ بستہ ہواں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعیث خون جما دینے والی سردی شروع ہو گئی ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرد علاقے جن میں زیارت میں منفی اٹھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں منفی سات سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے قلات میں گیس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے رات کو اکثر اوقات میں رات 11 بجے سے صبح پانچ بجے تک گیس غائب رہتی ہے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقے جن میں سریاب روڈ ڈبل روڈ سرکی روڈ کانسی روڈ میکانکی روڈ گردہ سنگھ روڈ مالی باغ پشتون اباد جناح ٹان شہباز ٹان کل اسماعیل ہدہ منو جان روڈ جوائنٹ روڈ بوری روڈ اور ریلوے ہاسنگ سوسائٹی شامل ہے جہاں پر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے رات کے اکثر اوقات میں رات 11 بجے سے صبح پانچ بجے تک گیس غائب رہتی ہے اور دن کے اوقات میں بھی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے کوئٹہ شہر میں بچے اور بزرگ شدید بیمار ہو رہے ہیں خبر رساں ادارے یو این اے سے بات چیت میں کوئٹہ شہر کے معروف ڈاکٹرنصیر قدیر نے کہا کہ سردی سے بچنے کے لیے کوئٹہ کے شہری گرم غذا کا استعمال کریں جن میں سوپ یخنی کا استعمال زیادہ کیا جائے اور بزرگ اور بچوں کو اس یخ بستہ سردی سے بچایا جائے سردی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جن میں چیسٹ انفیکشن نزلہ زکام اور بخار شامل ہیں سردی سے فالج اور ہارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوہات میں اضافہ ہو رہا ہے لوگ اکثر پانی نہیں پیتے جس سے جسم میں پانی کم ہوجاتی ہے اور خون جم جاتا ہے سردی میں خون کی رگیں تنگ ہوجاتی ہے۔لہذا سردی کے موسم میں گرم مشروبات اور نیم گرم پانی ذیادہ پئیں اور اپنے جسم کو گرم کپڑے پاجامہ جرابے ٹوپی داستانے چادر کوٹ پہن کر گرم رکھیں بوڑھے افراد اور بچوں کا خصوصی خیال رکھیں جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی گھر الحکومت کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جس سے کیا فرق ہے چار سے پانچ سینٹی گریڈ سے مزید بھی گر سکتا ہے