بلوچستان ہائیکورٹ کی حکام کو ٹریفک مسائل حل کرنے کی ہدایت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی بینچ نے جلیلہ حیدر کے کوئٹہ شہر میں ٹریفک انتظام سے متعلق آئینی درخواست بنام حکومت بلوچستان، وزیر اعلیٰ کے ذریعے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ اور دیگر کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ایکسین پروجیکٹ-I کمیونیکیشن اینڈ ورکس کوئٹہ نے عدالت کو بتایا کہ کیو ڈی اے پارکنگ پلاٹ پر DSP ٹریفک سریاب آفس کی تعمیر کے حوالے سے P&D ڈیپارٹمنٹ کو مطلوبہ PC-I جمع کرایا گیا ہے۔تاہم، چونکہ مجوزہ PC – 1 پر P&D ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور داخلہ محکموں سے کچھ مشاہدات/سوالات اٹھائے گئے تھے، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے اس کا جواب جمع کرایا جبکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جواب کا ابھی تک انتظار ہے۔دو رکنی بینچ کے ججز نے اے سی ایس ترقیات کو ہدایت کی کہ وہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن / چیئرمین آر ٹی اے / ایڈمنسٹریٹر ایم سی کیو اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کے ساتھ اس عمل کو تیز کرنے،ٹریفک کے خطرات، اس کے مناسب انتظام اور زرغون روڈ / ڈبل روڈ پر پارکنگ / ڈبل پارکنگ کے مسائل کو منظم کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کریں۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (”آر ٹی اے”) کا کہنا ہے غیر قانونی رکشوں اور لوکل بسوں کے عادی مجرموں کے خلاف مہم جاری ہے، تاہم، انہوں نے عدالت کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو پرانی مسافر بسوں کو تبدیل کرنے کے لیے دو مہینوں کی ڈیڈ لائن دی گئی ہیں۔تا ہم اس مسئلے کے حل کے لیے وقت درکار ہے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ جو کہ چیئرمین صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی چیئرمین آر ٹی اے،کمشنر کوئٹہ ڈویژن / ایڈمنسٹریٹر ایم سی کیو، ایس ایس پی ٹریفک، ایم ڈی / ٹریفک انجینئرنگ بیورو (ٹی ای بی) کے نمائندے، سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ (پی پی پی یو’)، سیکرٹریز پی ٹی اے اور آر ٹی اے، مقامی بسوں کے ٹرانسپورٹرز / اونرز یونین کے نمائندے کے ساتھ اس مسئلے کو آگے بڑھانے اور ایک جامع منصوبہ وضع کرنے کے لیے فوری طور پر اجلاس بلائے۔شہر کے اندر اور اس کے آس پاس چلائی جانے والی دہائیوں پرانی مقامی بسوں کو یا تو سمارٹ اور مکمل طور پر لیس کوسٹرز (سنگل ڈیکر منی بس) سے تبدیل کیا جائے یا پھر گھنی آبادی والے علاقوں میں منی ویگنوں سے تبدیل کیا جائے۔ یہ یاد دلایا جائے کہ مقامی بسوں / ٹرانسپورٹرز کے مالکان کی طرف سے کسی ہچکچاہٹ یا رکاوٹوں کی صورت میں، موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کی دفعات کو سختی سے قانون کے مطابق لاگو کیا جائے۔ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کیے جائیں،۔ اس صورت میں نجی شعبوں سے اظہارِ دلچسپی کی دعوت کا نوٹس شائع کیا جائے۔ ڈائریکٹر ایڈمن ٹریفک انجینئرنگ بیورو (TEB) کا کہنا ہے کہ بیورو کی طرف سے تجویز کردہ ‘روڈ امپروومنٹ پروجیکٹ’ جسے پہلے P&D نے چھوڑ دیا تھا، اب اسے کابینہ نے منظور کر لیا ہے، اور مجاز اتھارٹی نے P&D ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ بیورو کی طرف سے تجویز کردہ منصوبے کو دوبارہ شروع کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ‘سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ’ میں الیکٹرک گاڑیوں (شٹل سروس) کے حوالے سے تجویز بھی زیر غور ہے اور اس سلسلے میں تجویز کردہ PC-I پیش کیے جانے کا امکان ہے، جو پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں اور رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں اس کی عکاسی ہو چکی ہے۔ ،لیکن چونکہ مختص رقم ضروریات کو پورا نہیں کر رہی تھی، اس لیے مختص فنڈز میں اضافے کے لیے سمری دوبارہ جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔. اس لیے وہ وقت کی تلاش میں ہے۔دو رکنی بینچ کے معزز ججز نے اے سی ایس (ترقیات) کو سیکرٹری خزانہ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن / چیئرمین آر ٹی اے / ایڈمنسٹریٹر ایم سی کیو، ایس ایس پی ٹریفک، ایم ڈی / ٹریفک انجینئرنگ بیورو (”ٹی ای بی”) کے نمائندے، سی ای او پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ (پی پی پی یو) اور سیکریٹریز پی ٹی اے، آر ٹی اے کے ساتھ الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کے سلسلے میں ایک جامع تجویز پیش کرنے سے متعلق اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔لیکن سرکاری خزانے پر اضافی بوجھ سے بچنے کے لیے متبادل ذریعہ کے طور پر کوئٹہ شہر کے لیے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (‘CBD’) میں الیکٹرک گاڑیاں چلانے کے لیے نجی شعبوں سے اظہار دلچسپی کی دعوت دینے کا نوٹس شائع کیا جائے تاکہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سے رکشوں کا داخلہ روکا جا سکے۔ جیسا کہ پہلے ہی 05 مارچ 2024 کو اس عدالت کے حکم میں ہدایت کی گئی تھی۔معزز ججز نے عدالت میں موجود تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس درخواست میں دیے گئے احکامات کی نقول حاصل کریں تاکہ کارروائی میں تیزی لائی جا سکے اور اگلے ساٹھ دنوں (دو ماہ) کے اندر عدالت کے احکامات کی مکمل روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔اس حکم کی کاپی معلومات اور تعمیل کے لیے چیف سیکریٹری بلوچستان، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اور دیگر تمام متعلقہ حکام کو آگے کی ترسیل کے لیے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو بھیج دیا جائے۔تمام متعلقہ افسران حتمی منظوری تک عدالت میں سہ ماہی رپورٹ پیش کریں۔ اس آئینی مقدمے کو 6 مارچ 2025 تک ملتوی کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *