امریکہ، بھوری رنگ کی برفباری،’چھونا اور کھانا مت‘،کی وارننگ جاری
نیویارک (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست مین کے شہر رمفورڈ میں بھورے رنگ کی برف نے علاقے کو ڈھانپ لیا، جس کے بعد حکام نے خبردار کیا کہ اس برف کو کسی بھی صورت کھایا جائے نہ ہی اسے کوئی بچہ ،مرد خواتین چھوسکتے ہیں اعلیٰ حکام نے وارننگ اور الرٹ جاری کردیا ۔
ذرائع کے مطابق برف کی یہ بھوری رنگت ایک مقامی پیپر مل میں خرابی کی وجہ سے ہوئی، جس نے سیاہ قسم کے بادل فضا میں چھوڑ دیئے جو کہ کاغذ کی تیاری کے عمل کا ایک بائی پروڈکٹ ہے۔
کچھ نمونوں میں پی ایچ لیول 10 ظاہر ہونے کے بعد حکام نے ابتدائی طور پر رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ برف کو چھونے سے گریز کریں، کیونکہ یہ ایک الکلی بن چکی تھی اور جلد کی جلن کا باعث بن سکتی تھی۔
مائن ڈیپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل پروٹیکشن کی مزید جانچ سے پتہ چلا کہ برف کا پی ایچ لیول 8 یا اس سے کم ہے، جس سے اس کی شدت کے بارے میں خدشات کم ہوگئے۔تصاویر میں دکھایا گیا کہ بھوری برف نے ایک مقامی کھیلوں کے میدان کو ڈھانپ رکھا ہے۔
اگرچہ یہ مادہ زہریلا نہیں سمجھا جاتا، لیکن رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اس کے جلد سے براہ راست رابطے سے گریز کریں اور پالتو جانوروں اور بچوں کو برف میں کھیلنے سے روکیں۔
پیپر مل نے برف کا مزید جائزہ لینے کے لیے تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ کے اخراجات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔قصبے کے فیس بک پیج کے مطابق بدھ کو بارش متوقع ہے جو زمین اور گھروں سے اس مادے کو دھو دے گی۔