پاکستان کی آئی سی سی میں جیت پر بھارتی میڈیا نے جے شاہ پر غصہ نکالنا شروع کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ بورڈ میٹنگ میں 15 باتیں لے کر آیا تھا تو کیا وہ ساری باتین ماننا ضروری تھا: بھارتی صحافی


ممبئی(قدرت روزنامہ)آئی سی سی چیمپئنز کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی جیت پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا اور جے شاہ کے خلاف بیان دینا شروع کر دیئے ہیں، بھارت کے نجی چینل کے صحافیوں نے آئی سی سی کے نئے بھارتی چیئرمین جے شاہ کے فیصلوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹرائی سیریز کی فیصلے پر جے شاہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو کھری کھری سنا دیں۔ بھارتی صحافیوں بھارتی بورڈ کے پاکستان کے سامنے گٹنے ٹیکنے پر ناخوش، کہتے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ بورڈ میٹنگ میں 15 باتیں لے کر آیا تھا تو کیا وہ ساری باتین ماننا ضروری تھا۔ بھارتی میڈیا نے آئی سی سی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آئی سی سی کون ہوتا ہے ہمارے معاملات میں آنے والا۔
بھارتی صحافیوں نے کہا کہ بی سی سی آئی نے تو بھارتی حکومت کے موقف کی بھی دھجیاں اڑا دیں۔ پی سی بی نے وہ مطالبہ رکھا جو بھارتی حکومت کے خلاف جا رہا ہے اور پاکستان کے اس مطالبے کو آئی سی سی اور بھارتی بورڈ نے کیوں مانا۔