اوتھل، نومبر اور دسمبر میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آپریشن کے دوران 10 ٹرالرضبط


اوتھل(قدرت روزنامہ)پاکستان کوسٹ گارڈز کی سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری (ٹرالنگ)اور اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں، آپریشن کے دوران 10 ٹرالرضبط کیئے. پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزر پاکستان کوسٹ گارڈز نے نومبر اور دسمبر میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آپریشن کے دوران 10 ٹرالرضبط کیئے جس کا مقامی ماہی گیروں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا۔ ٹرالنگ ایک ممنوع ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جوکہ نہ صرف سمندری ماحولیات کو شد ید نقصان پہنچاتاہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں دیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے پختہ عزم کے ساتھ باور کراتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دبا میں آئے بغیر اپنے فرائض منصبی ساحلی پٹی اور سمندری علاقے میں بخوبی انجام دے گی اور ہر طرح کی اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی کو شش کرتے ہوئے ملکی معیشت کی بہتری میں اہم اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *