وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت بی اے پی اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے صوبائی وزرا، سینیٹرز، پارلیمانی سیکرٹرز اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں میں آج بروز پیر ہونے والے اسمبلی اجلاس سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین نے وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جبکہ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے اتحادیوں پر فخر ہے۔