پاکستان تحریک انصاف کا سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کا اعلان


پشاور(قدرت روزنامہ)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے وفاقی حکومت غیر سنجیدہ ہے، کل سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا وفاقی حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیر سنجیدہ ہے، تاحال حکومت کی جانب سےمذاکراتی کمیٹی بھی قائم نہیں کی گئی۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لےکر جانا چاہتی، کل سے سول نافرنی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہو گی۔ان کا کہنا تھا مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر اسپیکر کا شکر گزار ہوں لیکن ہم درخواست گزار نہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔
خیال رہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان نے کہا کہ حکومت کا 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں ہے، کل سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پر عمل کیا جائے۔