پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آڈٹ پیراز میں سنگین خامیاں درست کرنے ہدایت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آڈٹ پیراز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنگین خامیوں کو فوری درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیئرمین اصغر علی ترین کے زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں جی ڈی اے کی مالی اور آپریشنل مینجمنٹ میں سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا جس پر سنگین خامیوں کو درست کرنے کے لیے پی اے سی نے اہم ہدایات جاری کیں۔
چیئرمین اصغر علی ترین نے محکمے میں آمدنی کے ذرائع کا حساب پیش کرنے میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایک پیرا میں انکشاف ہوا کہ اگست 2023 کو سابق پی اے سی نے ہدایت کی تھی کہ 87 ملین روپے ڈیفالٹرز سے فوری وصول کیے جائیں لیکن اس پر تاحال کوئی عمل نہیں ہوا۔
پی اے سی نے کہا کہ سرکار کی طرف سے بجٹ میں اسکیم کے لیے مختص فنڈز کو بورڈ آف گورنرز نے کس طرح کسی اور جگہ پر خرچ کیا ہے یہ رولز کی خلاف ورزی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *