پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے جبکہ اسکواڈ میں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری ، ٹام لیتھم اور گلین فلپس بھی پاکستان میں ہونیوالے میگا ایونٹ کے لیے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔
اس کے علاوہ ول او رورکی، رچن روندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ بھی نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ ہونگے۔
واضح رہے سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 فروری کو پاکستان، 10 فروری کو ساؤتھ افریقا سے مقابلہ کرے گی جبکہ سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
چیمپینز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 فروری کو کراچی میں افغانستان سے وارم اپ میچ کھیلے گی جبکہ چیمپینز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *