منشیات کیس ، آریان کی رہائی کا سن کر شاہ ر خ خان کی بیوی گوری خان نے کیا کیا ؟ جانئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)منشیات کیس میں گرفتار آریان خان ممبئی ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد رہائی پاکر گھر پہنچ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کی ضمانت ملنے تک شاہ رخ سمیت ان کے اہل خانہ نے خاصا مشکل وقت گزارا اور بتایا جارہا ہے کہ جب آریان کی ضمانت کی خبر گوری تک پہنچی تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔دوسری جانب شاہ رخ بھی آریان کی ضمانت کا سن کر جذباتی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم کے بعد بالی وڈ کی اہم شخصیات سلمان خان، سنیل شیٹھی اور اکشے کمار بھی شاہ رخ کے گھر پہنچے تھے اور اس موقع پر بالی وڈ سٹارزبھی شاہ رخ کے ہمراہ جذباتی ہوگئے۔