پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان
قومی ٹیم ویسٹ انڈیز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، 3 ون دے اور 3 ٹی 20 میچز کیلئے قومی ٹیم ویسٹ انڈیز جائے گی۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلیں گی۔
پاکستان ٹیم جولائی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، ٹی 20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹرینیڈاڈ میں شیڈول ہیں۔
واضح ہے کہ جنوری میں ویسٹ انڈین ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا، اس موقع پر 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے، پہلا میچ پاکستان نے جبکہ دوسرا ویسٹ انڈیز نے جیتا، سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔