بے گناہ مسافروں کو شناخت کے بعد انہیں بے دردی سے قتل کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

صوبائی وزیر خوراک کی بارکھان کے قریب مسافر بس بے گناہ معصوم مزدوروں کی شناخت کے بعد اتار کر شہید کرنے کی دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بارکھان کے قریب مسافر بس بے گناہ معصوم مزدوروں کی شناخت کے بعد اتار کر شہید کرنے کی دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا بارکھان کے قریب پیش آنے والے دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مسافروں کو شناخت کے بعد انہیں بے دردی سے قتل کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہے
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ بارکھان کے قریب 7 بے گناہ افراد کے شہادت کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں شہید افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ بارکھان کے قریب دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے گے، پاک فوج سیکورٹی ادارے اور حکومت بلوچستان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انکے انجام تک پہنچائے گے
صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ بارکھان کے قریب بے گناہ مسافروں کو شناخت کے بعد بس سے اتار کرکے بے دردی سے شہید کرنے کا واقعہ انتہائی دلخراش اور ناقابل برداشت ہے پوری قوم بارکھان واقعہ کے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *