ہانیہ عامر کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری کا دیپیکا پڈوکون سے کیا تعلق ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا مشہورِ زمانہ آئیکونک انٹری کو ری کریٹ کیا ہے، جس کے بعد وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ہانیہ عامر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، اداکارہ کا نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی ایک بڑا نام ہے، انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا تاہم حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے ’ کبھی میں کبھی تم‘ سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم ’اوہم شانتی اوہم‘ سے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا، آج وہ شوبز کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ شمار کی جاتی ہیں، ان کی پہلی فلم کو آج بھی بڑی مقبولیت حاصل ہے۔
اس فلم میں دیپیکا پڈوکون نے دو کردار ادا کیے تھے ایک سپر اسٹار ’شانتی پریا‘ کا اور پھر اسی کی شکل والی عام لڑکی ’سینڈی‘ کا، ان کے ہمراہ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم کا ایک سین سب سے زیادہ مشہور ہوا تھا جس میں شانتی پریا ایوارڈ شو میں گلابی لباس پہن کر اپنی کار سے اترتی ہیں اور نزاکت سے بھرپور انداز میں اپنے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی ہیں۔
ایسا ہی سین پاکستان کی اداکارہ ہانیہ عامر نے ری کریٹ کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہے، ہانیہ نے اس سین کو کریٹ کرنے کے لیے گولڈن گاؤن پہن رکھا ہے جبکہ انہیں دیپیکا کی طرح گاڑی سے باہر نکلتے ہاتھ لہراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ صارف کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر جس سے متاثر ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *