پی پی ،ن لیگ رابطے ،مہنگائی اور حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے اکٹھے احتجاج پر اتفاق

اسلام ۤآباد(قدرت روزنامہ) کمر توڑ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے بکھری اپوزیشن اکھٹی ہونے کو تیار ہوگئی ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بیک ڈور رابطوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کی کاوشیں کامیابی کی دہلیز پر پہنچ گئی ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق حکومت کے خلاف ہوشربا مہنگائی کے یک نکاتی ایجنڈے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کو تیار ہے حکومت کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے اورحکومت کو گھر بھیجنے پر اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی اور اے این پی راضی ہوگئی ہے۔ الگ الگ احتجاجی مظاہروں کی بجائے اکھٹے احتجاج کرنے ہر غور جاری ہے۔ سید خورشید شاہ عنقریب پی ڈی ایم کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے بھی عنقریب ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں کمر توڑ مہنگائی اور حکومت سے نجات کے لیے مشاورت ہوگی۔ حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو ظہرانہ بھی دیں گے۔
خورشید شاہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ خورشید شاہ مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی اور اے این پی کی واپسی پر قائل کریں گے۔۔ پیپلز پارٹی۔اے این پی پارلیمنٹ کی سطح پر پہلے ہی اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہیں۔

Recent Posts

احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کامرتکب افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے کہاہے کہ احسان اللہ کے…

3 mins ago

کوئٹہ میں ٹیپ بال میچ کے دوران دیوار گرنے سے زخمی کتنے کھلاڑیوں کی حالت تشویشناک ہے؟ محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ کل کوئٹہ قلات میں آندھی…

7 mins ago

خوشی ہے کہ ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کی، نیوزی لینڈ کوچ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہا کہ انہیں اس فخر…

10 mins ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کا…

16 mins ago

تین درجن نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متنازع خبروں کی زینت بننے والے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن…

20 mins ago

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے،یہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ…

21 mins ago