پاکستان کا سفر کرنیوالی بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا جاسوسی کے الزام میں گرفتار
یوٹیوبر کی سرگرمیاں بھارتی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

ممبئی(قدرت روزنامہ)مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تو برامان گئے، بھارتی پولیس نے ٹریولر اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اُن کی سرگرمیاں بھارتی سلامتی کیلئے خطرہ تصور کی جارہی تھیں۔
بھارتی پولیس حکام نے الزام لگایا کہ جیوتی نے 2023ء میں پاکستان کا دورہ کیا۔
سفری وی لاگز بنانے والی جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب پر پونے 4 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔