پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سے بھارت کےخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔